ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں جوہری مذاکرات کا آج ہونے والا دور مکمل ہوگیا
عمان میں جوہری مذاکرات کا دور مکمل
عمان(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں جوہری مذاکرات کا آج ہونے والا دور مکمل ہوگیا۔مذاکرات میں ایرانی وفد کی نمائندگی ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کی جبکہ امریکہ کی نمائندگی امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی پرسان حال نہ تھا، اکثر مہاجر لاہور پہلی بار آئے، اس ہجرت نے ککھ پتیوں کو لکھ پتی اور لکھ پتی کو ککھ پتی بھی بنا دیا، خواتین کی بے حرمتی کی شکایات بھی ملیں
مذاکرات کے اختتام پر تفصیلات
ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ عمان میں امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کا تازہ ترین دور اختتام پذیر ہو گیا ہے، جس کے بعد دونوں وفود اپنے اپنے ممالک واپس روانہ ہوں گے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وفد کے ساتھ موجود ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے ایک رپورٹر نے بتایا کہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کئی گھنٹوں تک جاری رہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بھی مذاکرات کے اختتام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ’مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق‘ پایا گیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا بیان
مذاکرات کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بات چیت مثبت رہی دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ سفارت کاری ناکام ہوئی تو صدر ٹرمپ کے پاس دیگر آپشنز بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق جمعے کی صبح شروع ہونے والے اس اجلاس کے دوران ایران اور امریکہ کے مذاکراتی وفود نے اپنے اپنے مؤقف، تحفظات اور طریقۂ کار عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے ذریعے ایک دوسرے تک پہنچائے۔








