بسنت کے حوالے سے کل ہونیوالی تمام تقریبات کے بارے میں عظمیٰ بخاری کا بیان بھی آ گیا

بسنت تقریبات کی منسوخی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بسنت کے حوالے سے کل ہونیوالی تمام تقریبات کے بارے میں عظمیٰ بخاری کا بیان بھی آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شدید دھند کے باعث موٹرویز ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 مختلف مقامات سے بند

وزیر اطلاعات کا اعلان

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے موقع پر کل ہونے والی تمام تقریبات منسوخ کر دی ہیں، جبکہ لبرٹی چوک پر منعقد ہونے والا شو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت شہداء کے لواحقین کے دکھ اور تکلیف میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور اس مشکل وقت میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

دشمن عناصر کے خلاف عزم

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر ہمیشہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے آنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم حکومت اور عوام متحد ہو کر ایسے منفی عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ دہشت گردوں کا پہلے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا گیا اور آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ کیا جائے گا۔ قوم کا مورال پہلے بھی بلند تھا اور آج بھی بلند ہے، اور ہم دہشت گردی کے سامنے نہ جھکیں گے نہ ہار مانیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...