نوازشریف کی خواہش تھی لاہور میں بسنت فیسٹول واپس آئے، مریم اورنگزیب
بسنت فیسٹول کی واپسی کی خواہش
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی خواہش تھی کہ لاہور میں بسنت فیسٹول واپس آئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، سولجر بازار میں رہائشی عمارت میں گیس لیکج کا دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی
سرگرمیوں کی منسوخی
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت سے متعلق اپنی کل کی تمام سرگرمیاں منسوخ کردیں اور لبرٹی چوک پر کنسرٹ بھی منسوخ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں مقیم بنگلہ دیشی کمیونٹی نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر طاہر منیر طاہر کو ایوارڈ سے نوازا
اسلام آباد حملہ اور تہواروں کا تحفظ
اسلام آباد حملے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ واقعات اس طرح کے تہواروں پر حملہ کرنے کیلئے بھی ہوتے ہیں۔
بسنت فیسٹول کی تیاری
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی خواہش تھی کہ لاہور میں بسنت فیسٹول واپس آئے، بسنت فیسٹول کیلئے ڈیڑھ سال کی محنت ہے۔








