امریکہ نے پاکستان کے لیے 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی، لیکن کس منصوبے کے لیے۔۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے۔
امریکہ کی جانب سے پاکستان کیلئے قرض کی منظور
واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکہ نے پاکستان کیلئے 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی، لیکن کس منصوبے کیلیے؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل نے منافع بڑھانے کا مطالبہ کردیا
ریکوڈک منصوبے کیلئے قرض
''جیو نیوز'' کے مطابق امریکہ نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کیلئے 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی ہے۔ واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں اہم معدنیات کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ سے تنازعہ، ایلون مسک کے والد میدان میں آگئے، بیٹے کی غلطی کی نشاندہی کردی
اجلاس کے اہم نکات
اجلاس میں سپلائی چین کے نئے ذرائع بنانے، محفوظ اور قابل بھروسا ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس نیٹ ورکس کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید تفصیلات
امریکہ نے پاکستان کے ریکوڈک منصوبے کیلئے 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دی ہے، امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے والٹ پروجیکٹ کے تحت یہ قرض امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک دے گا۔








