سعودی وزارت کی اسلام آباد خود کش حملے کی مذمت
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں خود کش حملے کی مذمت
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے اس دکھ کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے کا عزم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی ایک دو بار پھر تسلی تشفی ہوگی تو مذاکرات کامیاب ہوجائیں گے، رانا ثنا اللہ
سعودی وزارت خارجہ کا بیان
سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے، پرامن شہریوں کو خوف وہراس میں مبتلا کرنے، اور بے گناہوں کا خون بہانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا …… میرےپسندیدہ اشعار میں شامل ہے: مریم نواز
تشدد اور دہشت گردی کی مذمت
بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی، اور دہشت گردی کے خلاف اپنے مؤقف پر قائم ہے اور اس معاملے میں برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
تعزیت اور حمایت
سعودی وزارتِ خارجہ نے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین، حکومت پاکستان، اور پاکستانی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا بھی کی۔








