ایف آئی اے کو فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی گرفتاری سے روک دیا گیا
اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فراڈ کیس میں ایف آئی اے کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کی گرفتاری سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس گل حسن کی قیمتی چیزوں میں بہت دلچسپی ہے، دیکھ کر اندازہ لگا سکتے ہیں،چیف جسٹس عامر فاروق کے مسکراتے ہوئے توشہ خانہ ون کیس میں ریمارکس
جج کا حکم اور نوٹس جاری
نجی نشریاتی ادارے جنگ نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے اسپیشل جج سینٹرل کا ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا اور جواب طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں میں دن کو رات ہوگئی، کالی گھٹاؤں کے بعد ژالہ باری کیساتھ طوفانی بارش، ویڈیوز وائرل
ضمانت منسوخی کی وجوہات
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے وکیل کے مطابق ٹرائل کورٹ نے 16 جنوری کو وجوہات کے ساتھ ضمانت منظور کرنے کا آرڈر دیا، بغیر کوئی وجہ بتائے ضمانت منظوری کا آرڈر واپس لے لیا گیا، آئندہ تاریخ تک ضمانت منسوخی کا آرڈر معطل رہے گا۔
نجف حمید کی قانونی کاروائی
واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے نجف حمید کی ضمانت قبل از گرفتاری کا 16 جنوری کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ نجف حمید نے ضمانت منسوخی کے 24 جنوری کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا。








