کراچی بورڈ کا میٹرک امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
نیا گریڈنگ سسٹم متعارف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی میں تمام اینکرز میرٹ پر تعینات ہوئے کوئی سفارش نہیں، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
امتحانات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق بورڈآف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کا نیا گریڈنگ سسٹم جاری کردیا گیا ہے۔ رواں برس جماعت نہم کے سالانہ امتحانات سے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ ہوگا، جبکہ جماعت دہم کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم سال 2027 سے لاگو ہوگا۔ میٹرک میں پاس ہونے کے لیے کم از کم نمبر 40 فیصد مقرر کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور ایران دونوں نے مجھ سے رابطہ کر کے امن قائم کرنے کا کہا : ڈونلڈ ٹرمپ
نئے گریڈنگ سٹینڈرڈز
نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت فیل کا تصور ختم کر دیا گیا ہے اور یوگریڈ متعارف کروادیا گیا ہے۔ 96 سے 100 فیصد نمبر لینے والوں کو A++ گریڈ دیا جائے گا جبکہ 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ U گریڈ کے حامل ہوں گے۔ کم از کم 40 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کامیاب تصور ہوں گے۔
جی پی اے سسٹم اور امتحانات
اس کے علاوہ جی پی اے سسٹم عبوری طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو دوبارہ امتحان دینا ہوگا۔








