ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ڈچ بولر نے بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ
کولمبو (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ڈچ پولر پاؤل ون مکیرن نے رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا ڈبل وکٹ میڈن اوور کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنازعہ، پاکستان سے ازبکستان منتقل ہوگیا، پاکستانیوں کا پسندیدہ کھیل
پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی
کولمبو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف نیدرلینڈ کے تیز گیندباز پاؤل ون مکیرن نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں واپسی کرائی۔ پاکستانی ٹیم نیدر لینڈ کے دیئے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 11 اوورز میں 98 رنز بنا چکی تھی اور یوں لگ رہا تھا کہ پاکستان یہ میچ آسانی کے ساتھ جیت جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گینگ آف تھری کا دم چھلّہ وفاق کی جڑیں کھودنے میں مصروف ہے ، پی ٹی آئی
حیران کن اوور
اننگز کا 12واں اوور کروانے آئے ڈچ گیند باز وین مکیرن نے سب کو حیران کر دیا۔ انہوں نے ایک ہی اوور میں کریز پر جارحانہ انداز میں بیٹنگ کر رہے اوپنر بلے باز صاحبزادہ فرحان اور نئے آئے وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان کو پویلین واپس بھیج دیا۔ حیران کن طور پر انہوں نے اس اوور میں ایک بھی رنز نہیں دیا۔
میڈن اور ڈبل وکٹ کا اعزاز
یوں ڈچ فاسٹ بولر پاؤل وین مکیرن نے رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ ایڈیشن کا نہ صرف پہلا میڈن بلکہ ڈبل وکٹ میڈن اوور ڈال کر شائقین کرکٹ کو حیران کر دیا۔








