اسلام آباد خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار گرفتار
خودکش حملے کی تازہ ترین خبر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے خود کش حملے کا افغانی ماسٹر مائنڈ اور اس کے سہولت کار قانون کی گرفت میں آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا : صدر مملکت آصف علی زرداری
تحقیقات میں پیشرفت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے خودکُش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مار کر مختلف گرفتاریاں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، لیکن کچھ ہی عرصہ پہلے وہ کس جرم میں سزا کاٹ کر جیل سے رہا ہوا تھا؟
آپریشن کی تفصیلات
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیے گئے۔ ان آپریشنز میں خود کُش حملہ آور کے 4 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، اگر عمران خان کے بیٹے ملک کے خلاف بات کریں گے تو ہم سپورٹ نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر
ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری
سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد خودکُش حملے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری تھا جس کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واقعے کی شدت
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 33 افراد شہید ہو گئے تھے جبکہ 150 سے زائد زخمی ہیں。








