نااہلی اور بدعنوانی کے الزامات ثابت، سینئر سول جج مردان برطرف
پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے سینئر سول جج مردان اعجاز الحق اعوان کو نااہلی اور بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے پی سی بی کا مطالبہ مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا، کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ
محکمانہ کارروائی
نجی ٹی وی چینل دینا نیوز کے مطابق، پشاور ہائی کورٹ میں جج اعجاز الحق کے خلاف محکمانہ کارروائی خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ایفیشئینسی اینڈ ڈسپلن رولز 2011 کے تحت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے النصر کلب کے لیے ایک سو گول کردیے۔
شوکاز نوٹس اور انکوائری
ہائیکورٹ کی جانب سے شوکاز نوٹس، ذاتی سماعت اور سروس ریکارڈ سمیت کارکردگی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
فیصلے کی منظوری
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر فوری برطرفی کی منظوری دے دی، فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور متعلقہ اداروں کو بھی فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔








