دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، نماز جمعہ کے دوران حملہ افسوسناک ہے: عطاتارڑ
حملے کی خبر
لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جمعے کی نماز کے دوران مسلمانوں پر حملہ ہونا انتہائی افسوس ناک ہے، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ان کا واحد مقصد بدامنی پھیلانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے بہتر ہوتے تعلقات سے دونوں ممالک کے طلبہ کو کیا فوائد ملے؟
تحقیقات میں پیش رفت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کا جڑ سے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں کافی حد تک پیش رفت ہو چکی ہے اور ملزمان کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا، دہشتگردوں کا وہاں تک تعاقب کیا جائے گا جہاں تک ان کی سوچ بھی نہیں جاتی۔
یہ بھی پڑھیں: ذہین بچے، حسین کلیاں، گلاب پتے بکھر گئے ہیں۔۔۔
پیغامِ امن کمیٹی
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حکومت نے پیغامِ امن کمیٹی قائم کی ہے جس میں ہر مذہبی مکتبہ فکر کے نمائندے شامل ہیں، دہشتگرد اب کمزور ہو چکے ہیں، اسی لیے مضافاتی علاقوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں، ترلائی حملہ آور کے بارے میں معلوم ہو چکا ہے کہ وہ افغانستان جا چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صورتحال ٹف ہے ، کسی سطح پر کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ،سلمان اکرم راجہ کے استعفے پر بانی پی ٹی آئی فیصلہ کریں گے:بیرسٹر گوہر
سکیورٹی کے اقدامات
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے سکیورٹی امور پر بات ہوئی ہے۔ امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل میں پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے نام ’’پیغام‘‘۔۔۔ حکومت سے کیا کہا ؟ جانیے
شہیدوں کا یادگار
انہوں نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد پولیس ناصر رضوی کا کزن بھی اس واقعے میں شہید ہوا ہے جبکہ پولیس فورس پوری دیانت داری سے اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے اور مزید حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، لیکن ایک حکومت نے دہشتگردوں کو دوبارہ لا کر بسایا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں دہشتگردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں اور اب بھی انہیں کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
حملے کا نتیجہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں واقع امام بارگاہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں 33 افراد شہید جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔








