نیدر لینڈز کے خلاف جیت فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کرتا ہوں: چیئرمین پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: یادیں دکھ کے آنسو آنکھوں میں اتار دیتی ہیں، دن تو کسی نہ کسی طرح گزر ہی جاتا ہے، یہ رات کیوں آتی ہے جو تاروں بھری نہیں یادوں بھری ہوتی ہے۔
فہیم اشرف کی کارکردگی پر تعریف
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی کا کہنا ہے کہ نیدرلینڈ کی ٹیم بہت اچھا کھیلی۔ آج کا میچ فہیم اشرف کے خوبصورت جڑواں بچوں کے نام کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی مریم نواز کا دوران ڈیوٹی فارسٹ رینجرز محمد اکرم کو شہید کرنے پر گہرے دکھ کا اظہار، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا
نیک خواہشات کا اظہار
علاوہ ازیں محسن نقوی نے فہیم اشرف کے بچوں کی صحت اور خوشیوں بھری زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کامیابی
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ میں فہیم اشرف کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔








