متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی اپیل

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر ختم، سابق کپتان نے بیان بھی جاری کردیا

قانونی تقاضوں کا فقدان

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے، کیس ٹرانسفر کی درخواست ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہوتے ہوئے بھی فیصلہ دے دیا گیا۔ کیس ٹرانسفر کی درخواست زیر التوا ہونے پر قانونی طور فیصلہ نہیں سنایا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی وفاقی کابینہ کا پہلے بھی حصہ نہیں تھی، آئندہ بھی نہیں ہوگی: چیئرمین سینیٹ

حق دفاع کی پامالی

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کا مؤقف ہے کہ حق دفاع ختم کرکے ٹرائل کورٹ نے شفافیت کو نظر انداز کیا۔ ٹرائل کورٹ جاتے ہوئے تشدد کرکے گرفتار کیا گیا۔ اپیل کے مطابق ویڈیو لنک حاضری کے وقت ٹرائل کورٹ نے تشدد کے الزام کا کوئی جائزہ نہیں لیا۔

معمولات میں بے قاعدگی

سوال اٹھایا گیا ہے کہ بغیر فائل کے کیسے جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے جرح ہو سکتی تھی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ سے چوبیس جنوری کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...