پنجاب کے بالائی علاقوں میں 8 سے 10 فروری تک بارش اور برفباری کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا بارش و برفباری کا الرٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب بارش و برفباری بارے الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق 8 سے 10 فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر جنت مرزانے پاک بھارت تعلقات کے سوال پر کیا جواب دیا ؟
بارش کی پیشگوئی
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 9 سے 10 فروری کے دوران مری، گلیات اور گردونواح میں برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ 9 سے 10 فروری کے دوران لاہور میں بھی گھنے بادلوں سمیت بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب: لاہور ڈویژن میں 500 فوجی افسران اور جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف، 21 ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپس قائم
جنوبی پنجاب میں موسمی حالات
پنجاب کے جنوبی اضلاع میں گھنے بادلوں سمیت بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی ہے۔
ممکنہ متاثرہ اضلاع
راولپنڈی، اٹک، جہلم، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، خوشا، جھنگ، نورپور تھل، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین اور سیالکوٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔








