عمران خان کی نفرت میں ملک کے ان نوجوانوں کو دہشت گرد اور ملک دشمن قرار دیا گیا جو ساری زندگی قومی نغمے پڑھتے ہیں، قاسم خان سوری
قاسم خان سوری کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما قاسم خان سوری کا کہنا ہے کہ 9 مئی ایک فالس فلیگ منصوبہ تھا جس کے بعد پاکستانیوں پر جو ظلم ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سفارتکاری کے میدان میں تاریخ ساز کردار ادا کرنے والی بہادر خواتین قوم کا سرمایہ ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز
عمران خان کے حامی نوجوانوں کا دفاع
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا عمران خان کی نفرت میں ملک کے ان نوجوانوں کو دہشت گرد اور ملک دشمن قرار دیا جو ساری زندگی قومی نغمے پڑھتے ہیں۔ تحریک انصاف ہمیشہ سے ایک پرامن جماعت ہے، 9 مئی کو خود مجسمے توڑ کر الزام ہمیں دے دیا گیا۔ اس ظلم کے دور میں کھڑے رہنے والے تمام کارکنان اور خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
ٹویٹر اقتباس
”9 مئی ایک فالس فلیگ منصوبہ تھا جس کے بعد پاکستانیوں پر جو ظلم ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ عمران خان کی نفرت میں ملک کے ان نوجوانوں کو دہشت گرد اور ملک دشمن قرار دیا جو ساری زندگی قومی نغمے پڑھتے ہیں۔ تحریک انصاف ہمیشہ سے ایک پرامن جماعت ہے، 9 مئی کو خود مجسمے توڑ کر الزام ہمیں دے دیا… pic.twitter.com/P3hfQcjNOv
— PTI (@PTIofficial) February 7, 2026








