بسنت کا آنا ایک خوشی کا موقع ہے، جس سے لوگ متحد ہوتے ہیں، یہ موقع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو بہتری کی طرف لے جا سکتے ہیں، ملالہ یوسفزئی
ملالہ یوسفزئی کی خوشی کا لمحہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بسنت پر شوہر کی خوشی دیکھ کر اندازہ ہوا کہ یہ کتنا بڑا موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فورم آف امبڈسمن کا 30ویں اجلاس، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی شرکت
بسنت: خوشی کا موقع
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ بسنت کا آنا ایک خوشی کا موقع ہے، جس سے لوگ متحد ہوتے ہیں، یہ موقع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سب مل کر پاکستان کو بہتری کی طرف لے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کے لیے کتنے افراد نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی؟ جانیے
لاہوریوں کا جوش و خروش
دوسری جانب لاہور میں بسنت کے دوسرے دن بھی لاہوریوں کا جوش و خروش عروج پر ہے۔ تیز دھوپ بھی خواتین، بچوں اور بڑوں کو چھتوں کا رخ کرنے سے نہ روک سکی۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کردی، زبردست فیچر کا اعلان
پتنگ بازی اور جشن
شہریوں نے پتنگ اڑائی، پیچ لڑائے، اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، خواتین نے بھی پتنگ اڑا کر خوب انجوائے کیا، بچوں نے بھی خوب ہلہ گلہ کیا۔
تاریخی مقامات کی سیر
لاہور کے لبرٹی چوک میں بسنت کی رنگینیاں دیکھنے میں آئیں، شہری تاریخی مقامات کی سیر کے لیے اندرونِ شہر بھی پہنچ گئے۔ شہریوں نے کہا کہ اندرونِ لاہور کے تاریخی مناظر دیکھ کر پرانے وقتوں کی یاد تازہ ہوگئی۔








