بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق پارٹی رہنماؤں کی یادداشت کے جواب میں سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا
عمران خان کی صحت سے متعلق سپریم کورٹ کا اعلامیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق پارٹی رہنماؤں کی یادداشت کے جواب میں سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا مشہور اور تاریخی فلمی سٹوڈیو 183 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا گیا
نئے ایس او پیز کا فیصلہ
اعلامیہ کے مطابق عدالت نے ایسے معاملات پر متاثرہ سائلین کیلئے نئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اہلخانہ اور میڈیکل ٹیم کو قید رہنما تک رسائی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت نہ ہونے پر تحفظات متعلقہ انتظامی حکام کو بھجوا دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر شو کے دوران جذباتی ہو کر رو پڑیں
پی ٹی آئی رہنماؤں کی سپریم کورٹ میں موجودگی
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت پی ٹی آئی رہنما سپریم کورٹ کے سامنے جمع ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنے پر سپریم کورٹ میں تحفظات درج کرائے گئے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما اور وکیل سلمان اکرم راجا کی چیف جسٹس سے ملاقات بھی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹو 4 مہمان اور ”شیدا“ میزبان، پلیٹوں پر پلیٹیں آتی رہیں چَٹ ہوتی گئیں،گرم نان کیلئے دہائی پڑتی رہی، شیدا کی حالت ”جنگلی کِرلے“ کی طرح بدلتی رہی۔
تحفظات کا دوبارہ اظہار
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق تمام تحفظات متعلقہ ایگزیکٹو حکام کو بھجوا دیئے تھے۔ ایک ہفتے تک جواب نہ ملنے پر اپوزیشن رہنماؤں کی دوبارہ سپریم کورٹ آمد ہوئی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے تحریری میمورنڈم جمع کرایا جو رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے باضابطہ طور پر وصول کیا گیا۔ قید پی ٹی آئی رہنما تک رسائی اور میڈیکل رپورٹس کا مطالبہ دوبارہ دہرایا گیا۔ سپریم کورٹ نے تحفظات ایک بار پھر متعلقہ انتظامی حکام کو بھجوا دیئے۔ ایمرجنسی میڈیکل سہولت فراہم کرنے کیلئے ایس او پیز بھی جاری کر رہے ہیں۔
عدالتی وقار کی حفاظت
سپریم کورٹ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ عدالتی وقار، عدالتی امور اور دیگر سائلین کے حقوق متاثر نہیں ہونے دیں گے۔ ادارہ جاتی نظم و ضبط اور عدالتی فعالیت پر بھی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اہلخانہ اور میڈیکل ٹیم کو قید رہنما تک رسائی کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت نہ ہونے پر قانون کے مطابق ایگزیکٹو اتھارٹیز کو ریفر کر دیا گیا ہے۔
عمران خان کی صحت کے معاملے پر سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ سمیت مختلف رہنماؤں کے چیف جسٹس پاکستان سے رجوع پر سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے پریس ریلیز جاری کر دی ہے
باقی تو جو لکھا ہے وہ چھوڑ دیں ، لیکن شرمناک بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جرآت نہیں ہوئی… pic.twitter.com/yetG9Xw6HE— Siddique Jan (@SdqJaan) February 7, 2026








