یہ ہم سب کا ملک ہے، ہمیں مل کر اسے بچانا ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ کو مضبوط اور پالیسیوں کا مرکز بنائیں، محمود خان اچکزئی
محمود خان اچکزئی کا بیانیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ یہ ہم سب کا ملک ہے، ہمیں مل کر اسے بچانا ہے، وزیراعظم پارلیمنٹ کو مضبوط اور پالیسیوں کا مرکز بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ کیس میں پیشرفت، سہولت کار بھی افغان نکلے
خود کش حملے کے زخمیوں کی عیادت
اپوزیشن وفد نے پمز اسپتال میں خود کش حملے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ میڈیا سے گفتگو میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو چیز ہمیں اکٹھا رکھے ہوئے ہیں اسے پھاڑ رہے ہیں۔ نا انصافی سے باپ اور بیٹے کا رشتہ نہیں چلتا۔ یہ ہم سب کا ملک ہے، ہمیں مل کر اسے بچانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دورۂ امریکہ، اسحاق ڈار واشنگٹن بھی جائیں گے، اہم شخصیت سے ملاقات طے
ظلم کے خلاف جدوجہد
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم ظلم مٹانے نکلے ہیں، ظلم کے خلاف نکلنا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ جذباتی نہیں ہونا۔ ملک انتہائی خطرناک دور سے گزر رہا ہے، ظلم جتنا برداشت کرتے ہیں اتنا زیادہ ہوتا ہے۔ ملک ڈوب رہا ہے، یہ ملک نہیں چلا سکتے۔ لٹیروں نے 70سال سے ملک کو لوٹا ہے۔
سیاسی پارٹیاں اور پارلیمنٹ کا کردار
سیاسی پارٹیاں معاہدہ کریں کہ لٹیروں کو پارٹیوں میں نہ لیں۔ وزیراعظم پارلیمنٹ کو مضبوط کرائیں، پارلیمنٹ کو خارجہ اور داخلہ پالیسیوں کا مرکز بنائیں۔








