پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں بڑا اضافہ، جولائی سے جنوری تک حجم 10 ارب 95 کروڑ ڈالر رہا

پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 1.67 فیصد اضافہ ہوگیا۔ جولائی سے جنوری تک ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 10 ارب 95 کروڑ ڈالر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں موبائل فون انٹرنیٹ ایک ہفتے سے معطل، شہریوں کو مشکلات

مالی سال کے پہلے 7 مہینے

سما ٹی وی کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 مہینوں میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی بہتر رہی۔ جنوری 2026 میں سالانہ ٹیکسٹائل برآمدات میں 3.57 فیصد اضافہ ہوا۔ اس دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات ایک ارب 74 کروڑ ڈالر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے آئندہ ہفتے مذاکرات کے دعوے کی تردید کردی

جنوری 2025 اور 2026 میں برآمدات کا موازنہ

جنوری 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 68 کروڑ ڈالر تھیں۔ دسمبر 2025 کے مقابلے میں جنوری 2026 میں تقریباً 28 فیصد اضافہ ہوا۔

دسمبر 2025 کی ایکسپورٹس

رپورٹ کے مطابق دسمبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپورٹس ایک ارب 36 کروڑ ڈالر رہیں۔ رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات 18 ارب 76 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...