غیر یقینی کی صورتحال میں معیشت ترقی نہیں کرسکتی ہے، گیس اور بجلی میں کسی کی اجارہ داری قائم نہیں ہونی چاہیے، اسد عمر
اسد عمر کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ محکمہ توانائی میں ایک قدم بھی حکومت کی مرضی کے بغیر نہیں بڑھا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے انتہائی آسان ہدف دیدیا
معاشی صورتحال پر خدشات
ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ غیر یقینی کی صورتحال میں معیشت ترقی نہیں کرسکتی ہے، گیس اور بجلی میں کسی کی اجارہ داری قائم نہیں ہونی چاہیے۔کےالیکٹرک کی 20 سال قبل نجکاری ہوئی اس کے باوجود اربوں کی سبسڈی دی گئی، انڈسٹریل اسٹرکچر تبدیل کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرے گا۔جہاں مختلف خیالات کے لوگ ہوتے ہیں وہاں جمہوریت کے بغیر نظام نہیں چل سکتا۔
ایکسپوٹس کا کردار
اُن کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھے گا، صرف گارمنٹس کی پراڈکٹ ایکسپورٹ کرکے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔1960کے اسٹرکچر کے ساتھ 2025 میں ترقی ممکن نہیں، پاکستان وہ پروڈیوس نہیں کر رہا، جو دنیا کی ضرورت ہے۔








