اسلام آباد میں خود کش حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے: یو این سیکریٹری جنرل
اقوام متحدہ کی مذمت
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ (یو این) نے اسلام آباد کی مسجد میں خودکش حملے کی مذمت کردی اور پاکستان حکومت اور عوام سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشیدگی کے باوجود تجارت جاری، بھارت سے درآمدات 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
یو این سیکریٹری جنرل کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ عبادت گاہوں اور شہریوں پر حملے ناقابلِ قبول ہیں، حملے کے ذمےداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
او آئی سی کی طرف سے مذمت
دوسری طرف اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے، سیکریٹری جنرل حسین براہم طحٰہ نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔








