ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل

سیارہ: مریخ، تاریخ: 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار تھے، انشاءاللہ اب اس میں سے نکلنے کا موقع ملے گا اور جس بھی طرف سے پریشانیاں آ رہی ہیں، وہ فوری رک جائیں گی۔ جو لوگ کافی دنوں سے مالی طور پر کسی طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، ان کی امید بر آئے گی اور رشتے وغیرہ میں جس بندش کا سامنا تھا، وہ اب ٹوٹ رہی ہے۔ جلد کوئی خوشخبری مل جائے گی، انشاءاللہ

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا سلطانہ صدیقی کے بھائی مظہر الحق صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

برج ثور

سیارہ: زہرہ، تاریخ: 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو اب جلد اپنا حق ملے گا، خاندانی مسئلے بھی حل ہونے کی طرف چل نکلے ہیں۔ جو لوگ روزگار کے حوالے سے تنگ تھے، ان کو اب کوئی شاندار سلسلہ بنتا ہوا دکھائی دے گا۔ آپ کی زندگی میں برسوں سے جو بندش وغیرہ کا سلسلہ چل رہا تھا وہ اب ختم ہونے کے قریب ہے۔ جن لوگوں نے اپنے لئے کام کا انتخاب کیا ہے وہ ٹھیک کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی

برج جوزہ

سیارہ: عطارد، تاریخ: 21 مئی سے 20 جون

اللہ نے چاہا تو اب صورتِ حال ضرور بدلے گی۔ آپ جس جس قسم کی مشکلات کا شکار ہیں، وہ اب ختم ہونے جا رہی ہیں۔ اب روزانہ کے حساب سے ایک بہتری کی خبر سامنے آئے گی۔ جو لوگ بیماری، بندش یا اور قسم کے اثرات میں ملوث تھے وہ انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج سے آپ بہتری کی جانب جانا شروع ہو جائیں گے اور صورتِ حال کافی حد تک قابو میں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بھکر حملے میں شہید کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی کی قربانی کو سلام

برج سرطان

سیارہ: چاند، تاریخ: 21 جون سے 20 جولائی

آپ کی پریشانی جو بھی ہے وہ عارضی ہے۔ انشاءاللہ اب جلد اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ بہت عرصہ مشکلات میں گزارہ ہے، اب اس کے ازالے کا وقت ہے، امید ہے کہ اب شاندار دنوں کا سامنا ہوگا اور برسوں کی محنت وصول ہو گی۔ یہ ہفتہ سفر کے متعلق بھی اچھی خبریں دے گا اور اس کی راہ میں جو رکاوٹیں ہیں، ان کو بھی دور کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ

برج اسد

سیارہ: شمس، تاریخ: 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کو اب بھی اگر کوئی مشکل پیش آ رہی ہے تو استخارے کی مدد لیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ کس جگہ کوئی رکاوٹ ہے کیونکہ ساری صورتِ حال تو بہتر ہے۔ ذاتی طور پر کوئی غلطی ہوتی ہے جو سارے معاملات کو خراب کیے ہوئے ہے۔ آپ جب استخارہ کریں گے تو آپ کو اصل صورتِ حال معلوم ہوگی، اس کے بعد اس خرابی کو دور کریں تو سب کچھ انشاءاللہ بہتر ہوتا چلا جائے گا۔ فکر نہ کریں فی الحال۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی باجوڑ میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے نور ولی محسود کا نائب امجد عرف مزاحم مارا گیا، آئی ایس پی آر

برج سنبلہ

سیارہ: عطارد، تاریخ: 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کوئی کام کرنا چاہ رہے ہیں، وہ ابھی صبر سے کام لیں۔ کسی جگہ سرمایہ کاری کرنا کسی صورت بہتر نہیں ہے۔ آپ بلاوجہ نقصان میں آ جائیں گے۔ اس وقت خاموشی سے چلیں، جو کر رہے ہیں، اس میں محنت کریں۔ اللہ نے چاہا تو اسی جگہ سے فائدہ حاصل ہوگا، البتہ اپنوں کے درمیان ہی حسد کرنے والے موجود ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ ان سے دور رہیں، آپ کو معلوم ہے، وہ کون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی کرکٹر جو ہنی مون چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے پہنچ گیا

برج میزان

سیارہ: زہرہ، تاریخ: 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کے لئے جو سلسلہ کافی عرصے سے خرابی پیدا کر رہا تھا، وہ اب انشاءاللہ بہتر ہونا شروع ہوگیا ہے۔ اس لئے فی الحال کسی بھی قسم کی تبدیلی کا نہ سوچیں، اسی جگہ فائدہ ملے گا۔ آپ کے لئے اب حالات بہتری کی طرف چل نکلے ہیں۔ گھر میں جو پریشانی تھی، وہ مالی ہے یا پھر کسی بات پر کشیدگی، بھی انشاءاللہ حل ہوگی۔ آپ کے لئے بھی وارننگ ہے کہ موبائل کے ذریعے غلط حرکتوں سے باز آ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا گیا

برج عقرب

سیارہ: مریخ، تاریخ: 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ کافی دنوں سے تبدیلی لینا چاہ رہے تھے ان کا کوئی سلسلہ نہیں بن رہا تھا، وہ اب انشاءاللہ جلد اپنے لیے خوشخبری دیکھیں گے اور جو بھی مالی ضرورت ہوگی، وہ اب پوری ہو سکے گی۔ اس ہفتے اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ہیں اور جو کام کافی دنوں سے نہیں بن رہا تھا وہ بن سکے گا۔ اب آپ کو رشتے وغیرہ میں بندش کے حوالے سے، اس کے ختم ہونے کی خوشخبری ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تنازع کیا تھا، اور اس کے باعث کتنے افراد لقمۂ اجل بنے: تاریخی تفصیلات جانیے

برج قوس

سیارہ: مشتری، تاریخ: 23 نومبر سے 20 دسمبر

اس وقت مالی صورتِ حال بحکم اللہ بہتری کی طرف جانا شروع ہوگئی ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، وہ ہو جائے گا اور جس بھی طرف امید لگائی ہوئی تھی، وہ بر آئے گی۔ جو لوگ اپنے روزگار کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، وہ ابھی صبر سے کام لیں، جن لوگوں نے موجودہ جگہ تبدیل کرنی ہے وہ بھی صبر سے کام لیں۔ ان دنوں کا صبر اگلے آنے والے دنوں کے لئے بہترین ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اعظم سواتی نے پی ٹی آئی کے 14 اگست پر احتجاج کا امکان مسترد کردیا

برج جدی

سیارہ: زحل، تاریخ: 21 دسمبر سے 19 جنوری

اس ہفتے مالی معاملات کے حوالے سے آپ کو اچھی خبریں ملیں گی۔ جو کام برسوں سے بند تھا، وہ چل پڑے گا اور جو لوگ کافی دنوں سے روزگار کے حوالے سے سفر کرنا چاہ رہے تھے، وہ اب ایسا کر سکتے ہیں، انشاءاللہ ان کو فائدہ ملے گا اور پچھلے کافی دنوں سے جو بندش محسوس کی جا رہی تھی، اب اس کا بھی خاتمہ ہو رہا ہے۔ آپ خود ہی اسی ہفتے اس کا اندازہ کرلیں گے، سب اچھا ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کرنیوالی مقبول ترین اداکارہ روحی بانو کی برسی منائی گئی

برج دلو

سیارہ: زحل، تاریخ: 20 جنوری سے 18 فروری

جن لوگوں نے اپنے لئے الگ سلسلہ بنانے کا پروگرام بنا لیا ہے، وہ ٹھیک کر رہے ہیں۔ اس میں انشاءاللہ برکت بھی ہوگی اور کام بھی شاندار رہے گا۔ جو لوگ کافی دنوں سے کسی بھی مشکلات، پریشانی وغیرہ کا شکار تھے وہ اب اس سے نکلنا شروع ہوجائیں گے اور مخالفین خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔ گھریلو ماحول میں بھی جاری ہر طرح کی کشیدگی اب انشاءاللہ ختم ہو سکے گی۔

سیارہ مشتری

تاریخ: 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو اس وقت کسی جانب سے بڑا مالی فائدہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ جو لوگ کاروباری ہیں وہ خاص طور پر اب فائدے کی جانب جائیں گے اور جن افراد نے اپنا نیا کام شروع کرنا ہے، وہ بھی کر سکتے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو اس میں برکت ہوگی، اب حالات بدل رہے ہیں اور بڑے شاندار انداز میں آپ کے حق میں ہو رہے ہیں۔ آپ کو برسوں کے بعد سکون کا سانس نصیب ہو رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...