8 سے 10 فروری تک بارش اور برفباری، الرٹ جاری

ملک بھر میں بارش اور برفباری کا آغاز

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سانگھڑ، لڑکی پر تشدد اور زبان کاٹنے والا وڈیرے کا بیٹا گرفتار

موسمیاتی پیشگوئی

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے 8 سے 10 فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ۲۷ ویں آئینی ترمیم ۲۶ ویں ترمیم سے زیادہ مہلک ہے، لیاقت بلوچ

پنجاب میں بارش کی شدت

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، 9 سے 10 فروری کے دوران فیصل آباد ڈویژن میں بھی گھنے بادلوں سمیت بارش ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا مقابلہ کریں گے، سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا بیان

بلوچستان میں موسمی حالات

بلوچستان کے 19 اضلاع میں آج ہلکی بارش جبکہ چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درپیش چیلنجز سے نپٹنے کے لیے برازیل میں COP30 کا انعقاد

خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

خیبرپختون خوا کے بیشتر اضلاع میں بھی آج سے منگل تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پشاور سمیت صوبے کے بیشتر میدانی اضلاع میں آج رات سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے.

کراچی میں مستقبل کی صورتحال

کراچی میں بھی مطلع ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...