بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
امین الاسلام کی پاکستان آمد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مشق ’’انسپائرڈ گمبٹ‘‘ کو دفاعی تعلقات میں نئی جہت قرار دیدیا
ہنگامی میٹنگ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امین الاسلام پی سی بی اور آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں تجاوزات کے خلاف پیرا کا آپریشن، پھل فروشوں سے بھتا وصول کرنے والوں کو بھی رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
ڈھاکا کی واپسی کی تیاریاں
بی سی بی صدر امین الاسلام اے سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد شام کو ڈھاکا کے لیے واپس روانہ ہو جائیں گے۔
ممکنہ شرکت کنندگان
ذرائع کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دیگر بورڈ ممبرز بھی شریک ہوں گے۔








