سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے خاتون پھندا لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
واقعہ کا پس منظر
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانا مہنگا پڑگیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے سٹوڈنٹ ویزا کے لیے بھارت کو ’ہائیسٹ رسک کیٹیگری‘ میں شامل کر کے ویزا جانچ پڑتال مزید سخت کردی
حادثے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بانڈہ میں پیش آیا جہاں 27 سالہ موہنی اپنے گھر میں ویڈیو بنا رہی تھی۔
اہل خانہ کے مطابق موہنی پھانسی کے منظر کی ویڈیو کو دوبارہ ریکارڈ کر رہی تھی، جس کیلئے اس نے اپنے گلے میں پھندا باندھا اور اپنے موبائل فون پر ویڈیو بنانے کے لیے سٹول پر کھڑی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سپین میں بزرگ خواتین اور ان کے معذور بھائی کا قتل کیس، پاکستانی شہری کو 36 سال قید سنا دی گئی۔
افسوسناک نتیجہ
اہل خانہ نے مزید بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب موہنی کا توازن بگڑ گیا اور اس کی گردن کے گرد پھندا تنگ ہونے کے باعث وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
پولیس کی کارروائی
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا علم تب ہوا جب موہنی کی 4 سالہ بیٹی نے کمرے میں ماں کو لٹکتے ہوئے دیکھا، بچی کی چیخ و پکار پر پڑوسی بھی موہنی کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور موہنی کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔








