بلوچستان: میٹرک کے امتحانات کا آغاز 10 فروری سے شروع ہوگا
بلوچستان میں میٹرک بورڈ امتحانات کا آغاز
(کوئٹہ ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان نے کا کہنا ہے کہ صوبے میں میٹرک بورڈ امتحانات 10 فروری سے شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری نے عالمی سطح پر مضبوط مقام حاصل کر لیا
نقل کی روک تھام کے لئے اقدامات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں میٹرک بورڈ کے امتحانات کا آغاز 10 فروری سے ہوگا، نقل کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، نقل کی روک تھام کے فیصلے پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چاہتے ہیں جمہوری روایات چلیں اور کوئی ریڈ لائن کراس نہ کرے، شرجیل انعام میمن
محکمہ تعلیم اور دیگر اداروں کا کردار
انہوں نے مزید کہا کہ نقل کے خاتمے کیلئے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم مشترکہ طور پر کام کریں گے۔
صوبائی حکومت کا عزم
سردار سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا عزم ہے کہ بلوچستان کو تعلیم سمیت ہر سطح پر بدعنوانی سے پاک کیا جائے۔








