لک برادران کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات، قائد مسلم لیگ کا ظہرانہ
ملاقات کا مقصد
جدہ ( محمد اکرم اسد) سعودی عربیہ میں مقیم سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت اور پاکستان انویسٹرز فورم کے جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک اور لک برادران کے چیئرمین مہر عبد الروف لک نے قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف کی خصوصی دعوت پر جاتی امراء لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مہر عبدالخالق لک نے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی ملی و قومی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، تاجر برادری کی سرگرمیوں اور پاکستان انویسٹرز فورم کے منشور و کارکردگی سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اے جے کے کی رکنیت سے مستعفی
ملاقات میں موجود اہم شخصیات
اس موقع پر میاں محمد نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری محمد حنیف خاں، مولوی عبدالشکور، وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی راشد نصراللہ اور مہر اکرام اللہ لک بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے کا انکشاف، کیا بات چیت ہوئی ؟ جانئے
قائد مسلم لیگ ن کا پیغام
قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا قیمتی سرمایہ اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ بیرون ملک پاکستانیوں کو عزت دی گئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت ان کے مسائل کے فوری حل پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی مصنوعات کو عالمی مارکیٹ میں متعارف کروانے، تاجروں کے باہمی کاروباری روابط مضبوط کرنے اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔ حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ ملک آ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: آغا علی کا دوسری شادی کے حوالے سے بیان سامنے آ گیا
سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی
انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا بھی تذکرہ کیا اور وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے مقامی قوانین کا احترام کرنے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے گرفتار ہوں تو ہی صحیح وارث بنیں گے : رانا ثناء اللہ
مہر عبدالخالق لک کی خدمات کا اعتراف
قائد میاں محمد نواز شریف نے مہر عبد الخالق لک کو اپنا سرمایہ قرار دیتے ہوئے انکی اورسیز پاکستانیوں کے لئے بے لوث دی جانے والی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ میاں محمد نواز شریف نے پاکستانی انوسٹرز کی رہنمائی کرنے، زرمبادلہ پاکستان بھجوانے اور کمیونٹی کو اس طرف راغب کرنے کو مثبت کام قرار دیا اور کہا کہ آپ اورسیز پاکستانیوں کے لئے دن رات کوشاں ہیں اس لئے ہمارا سرمایہ ہیں۔
تحائف اور دعا کی درخواست
اس موقع پر میاں محمد نواز شریف نے مہر عبدالخالق لک اور مہر عبدالروف لک کو کمیونٹی کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں شیلڈز اور تحائف بھی پیش کیے۔ وفد نے قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی اور قائد مسلم لیگ نے انہیں ظہرانہ بھی دیا اور انہیں خصوصی طور پر ہدایت فرمائی کہ حرمین شریفین میں ملک اور عوام کے لئے دعائیں کرتے رہا کریں۔








