کبوتر سونے کی چین چونچ میں دبا کر اڑ گیا

زبردست چوری کا واقعہ

راجستھان(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں زیورات کی چوری کی ایک منفرد واردات سامنے آئی ہے جو سنار برادری کے لئے حیرت اور خوف کا باعث بنی۔ اس چوری کا ذمہ دار کوئی انسان نہیں بلکہ ایک کبوتر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: علماء کرام کا اتفاق، یکساں اوقاتِ اذان ونماز پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ

چوری کا منظر

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر دیگانہ کی بلین مارکیٹ میں ایک کبوتر نے زیورات کی دکان سے تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چین اپنی چونچ میں دبا کر اُڑان بھر لی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا، بھارت سفارتی سطح پر بھی ناکام رہا، ہم نے یہ جنگ بھی جیتی: بلاول بھٹو زرداری

عینی شاہدین کی کہانی

عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صرافہ بازار میں ایک زیورات کی دکان پر کاریگر سونے کے زیورات تیار کرنے میں مصروف تھے۔ اچانک ایک کبوتر دکان کے اندر داخل ہوا اور پلک جھپکتے ہی میز پر رکھی سونے کی زنجیر چونچ میں پکڑ کر اُڑان بھر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت میں ہونے والے AVC والی بال نیشنز کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

بازار میں سراسیمگی

یہ منظر دیکھ کر دکان دار کے اوسان خطا ہوگئے اور چند لمحوں میں پورے بازار میں سراسیمگی پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مذہبی منافرت اور تقسیم روکنا علماء کی ذمہ داری ہے: مریم نواز، آئمہ میں اعزازیہ کارڈ تقسیم

کبوتر کی مہم

کبوتر دکان سے اُڑ کر قریبی بازار کی چھت پر جا بیٹھا جہاں وہ کچھ دیر تک دکھائی دیتا رہا۔ موقع پر موجود افراد نے کبوتر پر نظر رکھی اور زنجیر واپس حاصل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی کی موجودہ قیادت اور وزارتِ اطلاعات

زنجیر کی بحالی

کافی جدوجہد کے بعد کبوتر اُڑ گیا اور سونے کی زنجیر نیچے زمین پر گر گئی، جسے تاجروں نے بحفاظت اٹھا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نئی شرائط سے بھکاریوں، غیرقانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ

تاجروں کی تشویش

زنجیر کی بحفاظت واپسی پر تاجروں نے سکھ کا سانس لیا۔ بلین مارکیٹ کے تاجروں نے بتایا کہ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سکیورٹی پہلے ہی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔ تاہم، یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے جب کسی کبوتر کو سونے کی چین اُڑا کر لے جاتے دیکھا گیا۔

بازار کی گفتگو

یہ انوکھا واقعہ پورے بازار میں موضوعِ گفتگو بن گیا اور ہر کوئی اس غیر معمولی چوری پر حیرت کا اظہار کرتا رہا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...