بھارت: جھولا گرنے سے متعدد افراد زخمی، ویڈیو وائرل
بھارت میں جھولا گرنے کا واقعہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں جھولا گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے ساتھ چین جانے والے بلال بن ثاقب کی ذاتی خرچے پر اکانومی کلاس میں واپسی، دوران سفر ایئر ہوسٹس کے ساتھ شائستگی سے گفتگو کرنے پر شہری دل جیت لیا۔
واقعے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ فریدآباد میں سجے سورج کنڈ انٹرنیشنل کرافٹ فیسٹیول میں پیش آیا جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سیف سٹی نے شہری کو 12 سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا چالان بھجوا دیا
جھولے کا نام اور عوام کا ردعمل
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میلے میں 'سونامی' نام کا جھولا بھی موجود تھا جس پر کئی افراد سوار تھے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نوجوانوں کو جھولے کے مزے لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
This evening: A swing collapsed at the Surajkund International Crafts Mela, killing a police officer and injuring 13 people, in Faridabad, India. pic.twitter.com/qi8mkU4z1v
— Weather Monitor (@WeatherMonitors) February 7, 2026
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج نے اپنے ہی شہریوں پر گولیاں برسا دیں، 10ہلاک
جھولے کے گرنے کے مناظر
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان جھولے سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک جھولا زمین پر آ گرا۔
زخمیوں کی تعداد اور تحقیقات
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جھولا گرنے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور میلے میں چیخ و پکار شروع ہو گئی۔ جھولا گرنے سے 13 افراد زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔








