اداکارہ لائبہ خان کا دلہنوں کے لیے اہم پیغام

لائبہ خان کا مشورہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان کا کہنا ہے کہ نئی دلہنیں مہنگے لباس خریدنے کے بجائے سونے کے زیورات پر سرمایہ کاری کریں۔

شادی کی تیاری

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ لائبہ خان نے مستقبل کی دلہنوں کو مشورہ دیا اور بتایا کہ انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیوں کیا۔

مہنگے کپڑوں کی بجائے زیورات

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دلہنوں کو مہنگے کپڑے نہیں خریدنا چاہیے، دلہنیں انہیں کرائے پر لے سکتی ہیں کیونکہ وہ لباس صرف ایک بار پہنا جاتا ہے تو اس پر اتنا پیسہ کیوں خرچ کریں۔

سونے کے زیورات کی اہمیت

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ نئی دلہنوں کو سونے کے زیورات میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے جو مستقبل میں قیمتی اثاثہ ثابت ہوتی ہے۔

شادی کا فیصلہ

اداکارہ نے شادی کے اپنے آئیڈیا اور فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی شادی کا شوق تھا لیکن جب آپ بڑے ہوتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ شادی ایک ذمہ داری ہے اور اس کے بعد زندگی بدل جاتی ہے، اس لیے آپ کو اس کے لیے ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا۔

ذہنی تیاری کی ضرورت

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کا ذہن شادی کے خیال سے مطابقت نہیں رکھتا تو آپ کو اس کے لیے نہیں جانا چاہیے۔ آپ کو اس قابل ہونا چاہیے کہ شادی کے بعد کی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا سکیں۔

شادی کا وقت درست تھا

لائبہ خان نے مزید کہا کہ میں کافی عرصے سے شادی کے بارے میں سوچ رہی تھی اور جب محسوس کیا کہ یہ صحیح وقت ہے تو گھر والوں سے بات کی اور شادی کرلی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...