اسپین: سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، ایک شہری ہلاک، 11 ہزار بے گھر
طوفان لیونارڈو کی تباہی
میڈرڈ (ویب ڈیسک) اسپین میں سمندری طوفان لیونارڈو نے تباہی مچادی، سیلابی صورتحال کے باعث ایک شہری ہلاک جبکہ 11 ہزار بے گھر ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا دفاعی بجٹ میں اضافے سے دیگر منصوبے متاثر ہوں گے؟
ماضی کے طوفانوں کا اثر
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق اسپین کو ایک ہفتے کے دوران دو سمندری طوفانوں کا سامنا، سمندری طوفان لیونارڈو نے اسپین کے کئی صوبوں میں تباہی مچادی، مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کا غائب ہونا عمران خان کے خلاف مقدمات جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے: بیرسٹر سیف
نقصان کا اندازہ
سمندری طوفان لیونارڈو کے باعث شدید بارشوں کے بعد دریا بپھر گئے، ندی نالوں میں بھی طغیانی آگئی۔ ملک بھر میں 170 شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند ہیں، گیارہ ہزار افراد بے گھر ہوئے، اندلس میں زیتون کے باغات ریلے میں بہہ گئے۔
ریسکیو آپریشن جاری
سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ایک اور سمندری طوفان مارٹا پرتگال اور اسپین کے ساحلوں کی جانب بڑھ رہا ہے。








