ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیپال کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: انگلینڈ کا نیپال کے خلاف میچ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے پانچویں میچ میں نیپال کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
مقابلے کی تفصیلات
وانکھڈے اسٹیڈیم ممبئی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کپتان کا بیان
ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان ہیری بروک کا کہنا تھا کہ بچ بیٹنگ کے اچھی لگ رہی ہے۔ پہلے بیٹنگ کر کے اسکور بورڈ پر بڑا اسکور لگانا چاہتے ہیں۔ ٹیم کمبی نیشن اچھا ہے اور لڑکے اس بڑے ایونٹ کے لیے پرجوش ہیں۔
پچھلے مقابلے کا جائزہ
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔








