پاکستانی کھلاڑی حنان شاہد انجری کا شکار، پروہاکی لیگ سے باہر ہوگئے
پرو ہاکی لیگ میں دھچکا
لاہور (ویب ڈیسک) پرو ہاکی لیگ کے آغاز سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ شاہد حنان انجری کا شکار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ میں بابراعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی بھی دھوم مچ گئی
انجری کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق حنان شاہد ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے، انہیں فرسٹ گریڈ انجری کی نشاندہی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
باقی المیچز میں شرکت
ڈاکٹرز نے حنان شاہد کو کم از کم چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، لاہور سے تعلق رکھنے والے فارورڈ نے کئی میچز میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کا سوال
لیگ سے باہر ہونے کے بعد ان کی ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ یکم مارچ سے 7 مارچ تک مصر میں شیڈول ہے۔








