سینئر صحافی بلال غوری کو رہائی مل گئی، کراچی ایئرپورٹ سے کیوں گرفتار کیا گیا تھا؟ اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔
بلال غوری کی رہائی
لاہور (طیبہ بخاری سے) سینئر صحافی، کالم نویس اور اینکر بلال غوری کو رہا کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے علیمہ خان کو پارٹی معاملات میں مداخلت سے روک دیا، اے آر وائی نیوز کا دعویٰ
واقعہ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق، بلال غوری کو گذشتہ شب کراچی ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ وہ بنگلہ دیش الیکشن کی کوریج کے لیے ڈھاکہ جا رہے تھے اور ان کی کراچی سے فلائٹ تھی۔ بلال غوری کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا تھا۔ بلال غوری کی ایک تصویر بھی سامنے آئی تھی جس میں ان کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں دیکھی جا سکتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اقبال کے فلسفے کو اپنا کر معاشی خود انحصاری، یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا: وزیراعظم
بلال غوری کا پیغام
لیکن اب بلال غوری کا "ایکس" پر پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنی رہائی کی اطلاع دی ہے۔ بلال غوری نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "گزشتہ شب کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی تکنیکی غلطی کی بنیاد پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کسی ادارے کا قصور نہیں۔ اب میں بالکل خیریت سے ہوں اور انشااللہ پہلی دستیاب فلائٹ سے حسب ارادہ ڈھاکہ پہنچوں گا۔ اداروں کی نوازش، مجھے اپنے ملک اور قوم پہ فخر ہے، شکریہ۔"
سوشل میڈیا پر پیغام
گزشتہ شب کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسی تکنیکی غلطی کی بنیاد پر ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کسی ادارے کا قصور نہیں۔ اب میں بالکل خیریت سے ہوں۔ اور انشااللہ پہلی دستیاب فلائٹ سے حسب ارادہ ڈھاکہ پہنچوں گا۔ اداروں کی نوازش، مجھے اپنے ملک اور قوم پہ فخر ہے، شکریہ۔
— Bilal Ghauri (@mbilalghauri) February 8, 2026








