ایک اور ملک نے پاکستان سے بھارت کے خلاف ورلڈکپ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی
نئے فیصلے کی درخواست
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اور ملک نے پاکستان سے بھارت کے خلاف ورلڈکپ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق بریگیڈیئر راشد نصیر اور سابق میجر عادل راجہ کے درمیان ہتک عزت کے ہائی پروفائل کیس کی سماعت مکمل
اماراتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے درخواست
تفصیلات کے مطابق، سری لنکا کے بعد اماراتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے بھارت کے خلاف 15 فروری کا میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ
جیو نیوز کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے اور بھارت کے خلاف 15 فروری کا میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔ اماراتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے بہترین مفاد میں فیصلہ کرنے کی سفارش کی ہے.








