دہشتگردوں سے روابط کا کیس؛ رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فرد جرم عائد
دہشتگردوں سے روابط کا کیس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشتگردوں سے روابط کے کیس میں رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ کیخلاف دہشتگردوں سے روابط کے کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: خانیوال؛ تنسیخ نکاح کا دعوی کرنے پر شوہر کی بیوی پرفائرنگ،ملزم حراست
ملزمان کا موقف
رؤف حسن اور احمد وقاص جنجوعہ پر فرد جرم عائد کردی گئی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہ کو اگلی سماعت پر طلب کر لیا۔
کیس کی آئندہ سماعت
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔








