ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، پاک بھارت میچ ہونے کا امکان
پاکستان کی ثابت قدمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی ثابت قدمی پر آئی سی سی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا، پاکستان کا کڑی شرائط کے تحت بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کامیاب
بڑے بریک تھرو کی توقع
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے حوالے سے اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔ لاہور میں آئی سی سی، پی سی بی اور بی سی بی کے درمیان مذاکرات پانچ گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ دیر بعد لڑکے باہر نکل آئے، دھیمی دھیمی ہنسی ہنس رہے تھے، خاموش رہنے میں عافیت جانی ظاہر ہے پھر کبھی پانی کے اس کھیل کے قریب بھی نہ گیا
آئی سی سی کا مثبت ردعمل
ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیتے ہوئے ورلڈکپ سے باہر کرنے کے بعد ازالے کے لیے فارمولہ تیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بنگلادیشی بورڈ کے مابین تجاویز کا تبادلہ بھی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: مادیّت پسند سوچ سے آزادی — مگر کیسے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کی اہمیت
پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی رابطہ کار کے فرائض سرانجام دیے۔ آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ آئی سی سی بورڈ سے تجاویز کی حتمی منظوری لیں گے۔
بنگلادیش بورڈ کی حکومت کو بریفنگ
بنگلادیش بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی اپنی حکومت کو ڈھاکا میں مذاکرات کے حوالے سے بریف کریں گے۔ باہمی فارمولے پر اتفاق کے بعد آج دوپہر آئی سی سی اور بی سی بی میں دوبارہ رابطہ ہوگا。








