آن لائن جوا کی پروموشن کا مقدمہ؛ ڈکی بھائی، انکی اہلیہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
لاہور میں آن لائن جوئے کے مقدمہ کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آن لائن جوئے کی پروموشن کے مقدمہ میں ڈکی بھائی، انکی اہلیہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھ پر گھٹیا الزام لگانے والوں کے پیر کانپ رہے ہیں لیکن میں بتا دوں نہ میرا کپتان جھکا ہے اور نہ ہی اس کا کھلاڑی جھکے گا، سہیل آفریدی
مقدمات کی سماعت
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں آن لائن جوئے کی پروموشن کا مقدمہ کی سماعت ہوئی، یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: 70 فیصد جرائم کم ہو گئے، سی سی ڈی اور ٹیم کو شاباش، متحرک گینگز کی گرفتاری کی: آئی جی پنجاب
عدالتی کاروائی
یوٹیوبر سعد الرحمان سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ڈکی بھائی، انکی اہلیہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کردی، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کرلیا۔
مقدمہ کی پس منظر
یادرہے کہ این سی سی آئی اے نے ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔








