وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے لیے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی
نئے یونیفارم کی منظوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے لیے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: نیوز کانفرنس کا مقصد دہشتگردی کے خلاف اقدامات کا احاطہ کرنا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
نیا یونیفارم کب سے نافذ ہوگا؟
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے اور پہلے مرحلے میں صرف لاہور میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر نے 5 اگست کی تحریک کے حوالے سے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں
اگلے مراحل میں تبدیلی
نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں بھی ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل ہو گا جب کہ تیسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے گا۔
الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز بھی کیا جائے گا جو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی، الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پیٹرول کی لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔








