وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے لیے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی
نئے یونیفارم کی منظوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس لاہور کے لیے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے خصوصی ملاقات
نیا یونیفارم کب سے نافذ ہوگا؟
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہنیں گے اور پہلے مرحلے میں صرف لاہور میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی نے کہا ہے عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا، علیمہ خان کی اڈیا لہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو
اگلے مراحل میں تبدیلی
نوٹیفکیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں بھی ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل ہو گا جب کہ تیسرے مرحلے میں دیگر اضلاع میں ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا جائے گا۔
الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز بھی کیا جائے گا جو سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی، الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پیٹرول کی لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔








