سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 11 فروری کو طلب
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹس کے ججز کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، چیف جسٹس پاکستان یحیی افریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 11 فروری کو ہوگا۔
شرکاء کی فہرست
اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان، سپریم کورٹ کے سینئر ترین ججز، چیف جسٹس عالیہ نیلم، اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سردار ممد سرفراز ڈوگر شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ہائیکورٹس کے ججز کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔








