مریم نواز سے صدر عالمی بینک کی ملاقات، شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
پنجاب حکومت اور عالمی بینک کی شراکت داری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت اور ورلڈ بینک کے درمیان شراکت داری بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے روس کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر وی فومن کی ملاقات، عسکری اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر گفتگو
وزیراعلیٰ کی ملاقات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی بینک کے صدر اجے بنگا کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عالمی بینک کے صدر اور وفد کا پرجوش استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے ملاقات
ملاقات کے مقاصد
ملاقات میں صحت، تعلیم، اپنی چھت، اپنا گھر، ستھرا پنجاب اور کلائمیٹ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں کی ورلڈ بینک اور پنجاب کے درمیان شراکت داری پر بات چیت ہوئی۔ عالمی بینک کے صدر جے بنگا نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فلاحی پراجیکٹس کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت، سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو بارود سے اُڑا دیا گیا، جانی نقصان
ورلڈ بینک کی حمایت
عالمی بینک کے صدر نے پنجاب میں جاری ٹورازم، ایجوکیشن، ہیلتھ، سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو قابل تحسین قرار دیا، انہوں نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے پراجیکٹس کا جائزہ بھی لیا۔ مستقبل میں موسمیاتی لچک، ڈیجیٹل گورننس اور جامع ترقی کے لیے سپورٹ اور سرمایہ کاری کی یقین دہانی بھی کروائی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
صوبائی حکومت کی ترجیحات
مریم نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عالمی بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، صحت اور تعلیم صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، ان شعبوں میں خطیر سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں جائیداد کے تنازعے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا
مسلسل تعاون کی خواہش
انہوں نے کہا کہ پنجاب ورلڈ بینک کے ساتھ مالی استحکام اور قابل عمل کاروباری ماڈلز کے ساتھ مسلسل تعاون کا خواہاں ہے۔ ورلڈ بینک کے اشتراک سے کنیکٹڈ پنجاب پروگرام تیار کیا جا رہاہے، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کے 3 ججز نے حلف اٹھا لیا
ڈیجیٹل ترقی کے اقدامات
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک نہ صرف صوبے میں آئی ٹی انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے گا بلکہ اقتصادی ترقی کو بھی متحرک کرے گا۔ پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل ادائیگیوں، گورننس اور زراعت میں بہتری کے لیے مختلف اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ ڈیجیٹلائزیشن کا مقصد صوبے میں کارکردگی، شفافیت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔
سماجی بہبود کی سکیمیں
نواز شریف آئی ٹی سٹی، عالمی آئی ٹی سرٹیفیکیشنز، اور ای-پروکیورمنٹ جیسے اقدامات گورننس سسٹم میں بہتری لا رہے ہیں جبکہ ورلڈ بینک کے تعاون سے آبپاشی کے نظام کو بہتر بنایا گیا ہے۔
مزید برآں، انہوں نے عوام کو بتایا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے ذریعے سستی رہائش فراہم کررہے ہیں جبکہ مستحق افراد کے لیے نگہبان پیکج اور ہمت کارڈ جیسی سماجی بہبود کی سکیمیں بھی شروع کی ہیں۔








