ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہونے کا امکان
پاکستان بھارت میچ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو 9 فروری (پیر) کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس؛ قیمت کا تعین کرنیوالا صہیب عباسی وعدہ معاف گواہ بن چکا ہے،بیرسٹر سلمان صفدر
آج کی پیشرفت
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ سے متعلق آج کسی پیشرفت کا امکان نہیں، ممکنہ طور پر پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ 12 فروری کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخواہ میں 12 سالہ بچے کا زیادتی کے بعد قتل، قریبی رشتہ دار گرفتار
چیئرمین پی سی بی کی ملاقات
دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں محسن نقوی انہیں گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بریف کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کی گائیڈ لائن بھی لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہمشیرہ عظمٰی خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی
حتمی فیصلہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کھیلنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان ہماری دھرتی پر روزی کما رہے ہیں اور ہمارے بچوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں: خواجہ آصف
مذاکرات کی تفصیلات
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان پاکستان کے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں پاک بھارت میچ اور خطے کی مجموعی کرکٹ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت نے بھی 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
آئی سی سی وفد کی آمد
آئی سی سی وفد گزشتہ روز بھارت سے میچ کھیلنے کی درخواست لے کر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے پاس لاہور آیا تھا۔
حکومت پاکستان کا فیصلہ
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے اور بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا.








