کراچی پولیس نے چھینی گئی کار چند منٹ میں برآمد کرلی،مغوی شہری بازیاب

کراچی میں بروقت پولیس کارروائی

کراچی (آئی این پی) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چند ہی منٹوں میں چھینی گئی کار برآمد کر لی اور مغوی شہری کو باحفاظت بازیاب کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی تقریب: منیر ہانس کا جمہوریت پر یقین

واقعے کی تفصیلات

ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق یہ واقعہ تھانہ اجمیر نگری کی حدود کے قریب پیش آیا، جہاں ملزمان نے نہ صرف شہری سے کار چھینی بلکہ اسے اپنے ہمراہ اغوا کر کے بھی لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف آئی ٹی سٹی میں 5 عالمی یونیٹیوں کے کیمپس، فور ٹئیر ڈیٹا سنٹر کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دیدی

پولیس کی کاروائی

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مغوی کو سرجانی ٹان کے علاقے میں چھوڑا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر متحرک ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سکول کی پہلی جماعت کی سالانہ فیس سن کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کار کی برآمدگی

ایس ایچ او منگھوپیر اور ایس ایچ او سرجانی نے مشترکہ طور پر کار میں نصب ٹریکر کی مدد سے تعاقب کیا اور منگھوپیر کے علاقے سے گاڑی برآمد کر لی۔ کار کے مالک محمد رفیق نے پولیس کی اس تیز رفتار کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

مفرور ملزمان

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...