چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا
اسلامی نظریاتی کونسل کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہر سال مختلف ایوارڈ ملتے ہیں، ایمانداری کا بھی ایوارڈ ملنا چاہیے: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور
نصاب کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم از کم 300 روپے فی کس ہے۔
صدقہ فطر اور فدیہ کی قیمتیں
جو کے حساب سے صدقہ فطر و فدیہ صوم 1100 روپے، کھجور کے حساب سے 1600 روپے فی کس ادا کرنا ہوگا۔ اسی طرح گندم کے آٹے کے حساب سے صدقہ فطر، فدیہ صوم 300 روپے فی کس ادا کرنا ہو گا۔ جبکہ کشمش کے حساب سے 3800 اور منقیٰ کے حساب سے 5400 روپے فی کس ہو گا۔
30 روزوں کا فدیہ
اس کے علاوہ گندم کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 9 ہزار روپے، جو کے حساب سے 33 ہزار روپے، کھجور کے حساب سے فدیہ 48 ہزار روپے، کشمش کے حساب سے 114000 روپے جبکہ منقی کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 162000 روپے ادا کرنا ہوگا۔ جبکہ سرکاری آٹا کے حساب سے 30 روزوں کا فدیہ 6000 روپے بنتا ہے۔
چیئرمین کا بیان
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا مزید کہنا ہے کہ صدقہ فطر ہر مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے۔ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے.








