دفاعی پنشن کے نظام میں ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم متعارف
دفاعی پنشن کا نیا نظام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی پنشن کے نظام میں ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں حصہ کیوں نہیں لیا؟
پاکستان ریفارمز رپورٹ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے مطابق پاکستان ریفارمز کی دوسری ادارہ جاتی اصلاحاتی رپورٹ پیش کردی گئی۔ گزشتہ سال 135 سے زائد وفاقی اداروں میں 600 اصلاحاتی اقدامات کیے گئے۔ الیکٹرونک جرائم ترمیمی ایکٹ دو ہزار پچیس کے ذریعے آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل احتساب مضبوط بنایا گیا۔ دفاعی پنشن کے نظام میں ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم متعارف کرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام تک رسائی میں مشکلات: سینکڑوں شکایات کے باوجود حکومت بے خبر
توانائی کے شعبے میں اصلاحات
توانائی شعبے میں اصلاحات سے 1.4 کھرب روپے سے زائد کی طویل مدتی بچت ممکن ہوئی۔ گورننس کے نظام کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لئے ڈیجیٹل گورننس کیلئے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا میچ ریفری ہٹانے کا مطالبہ مسترد ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پی سی بی ذرائع
پنشنرز کا جدید نظام
دفاعی پنشن کے نظام میں ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم متعارف کرایا گیا۔ پاک بحریہ اور فضائیہ کے تمام پنشنرز کو بینک ادائیگی سے منسلک کیا گیا۔ پاک فوج کے 92 فیصد پنشنرز بھی ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں شامل کئے گئے۔
ریکوڈک منصوبہ اور دیگر اصلاحات
ریکوڈک منصوبے میں بھی 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جانب عملی پیش رفت سامنے آئی۔ دیگر اداروں کی طرح ایف بی آر ریفارمز، تیل اور گیس کی فیلڈ میں اصلاحات، گیمنگ اور اینیمیشن قومی مرکز سمیت دیگر شعبوں کا بھی رپورٹ میں احاطہ کیا گیا۔








