بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کھیلنے کی درخواست کردی
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی درخواست
ڈھاکا(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے 15 فروری کو بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کھیلنے کی باضابطہ درخواست کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا قطر اور سعودی عرب کے سفیروں سے ٹیلیفونک رابطہ
بی سی بی کی جانب سے شکریہ
بی سی بی کی طرف سے جاری کردہ میڈیا ریلیز میں پاکستان کرکٹ بورڈ، آئی سی سی اور دیگر متعلقہ فریقین کا حالیہ چیلنجز کے دوران تعاون اور مثبت کردار پر شکریہ ادا کیا گیا۔ اعلامیے میں خاص طور پر پی سی بی چیئرمین محسن رضا نقوی، ان کی ٹیم اور پاکستانی کرکٹ شائقین کی حمایت اور اسپورٹس مین اسپرٹ کو سراہا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر امریکہ جنگ میں شامل ہوا تو خلیج کا کیا حشر ہوگا؟ کنگز کالج لندن کے پروفیسر نے منظر کشی کردی
امین الاسلام کی بیان
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں بنگلہ دیش کی بھرپور مدد کی جس پر وہ دل سے مشکور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر اور وزیراعظم خود آ کر نہروں کی تعمیر کے منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کریں : ایاز لطیف پلیجو کا عوامی ریلی سے خطاب
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کی درخواست
انہوں نے حالیہ دورۂ پاکستان اور باہمی مشاورت کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست کی کہ 15 فروری کو شیڈول بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ پاکستان کھیلے تاکہ عالمی کرکٹ نظام کے وسیع تر مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر اعظم کی ممکنہ اجازت
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے بھی ٹیلی فون کر کے درخواست کی ہے کہ بھارت کے ساتھ ورلڈ کپ کا میچ کھیلا جائے۔ جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔








