بھارت سے کرکٹ میچ کی اجازت دینے سری لنکن وزیر خارجہ کا پاکستانی فیصلے پر اظہارِ تشکر
سری لنکن وزیر خارجہ کا پاکستان سے شکریہ
کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکن وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے بھارت سے کرکٹ میچ کھیلنے کی اجازت دینے پر پاکستان سے اظہارِ تشکر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اونچے برف پوش پہاڑوں کا دل موہ لینے والا نظارہ کیا، سارا سفر سنسنی خیزی اور رعنائیوں سے بھر پور، آنکھوں کو خیرہ کرتے نظاروں سے لدا تھا۔
پاکستان اور سری لنکا کے دو طرفہ تعلقات
نجی ٹی وی چینل دینا نیوز کے مطابق سری لنکن وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے پاکستان کے دو طرفہ تعلقات اور کھیلوں میں تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بگرام ایئر بیس کی واپسی: صدر ٹرمپ کی افغانستان کو بڑی دھمکی
سپورٹس مین سپرٹ کی عکاسی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سری لنکن وزیر خارجہ وجیتھا ہیراتھ نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان کے سپورٹس حکام کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قدم سپورٹس مین سپرٹ، دوستی اور پاکستان و سری لنکا کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا نیب نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری یا تفتیش کیلئے ٹیم پشاور بھیجی تھی۔۔۔ ؟ ذرائع نے اہم انکشاف کر دیا
دوستانہ تعلقات کی کوششیں
انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستانی سپورٹس حکام کے کردار کو قابل تعریف قرار دیا اور کہا کہ ان کی کوششوں سے کھیلوں کے شعبے میں دوستانہ تعلقات کو فروغ ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناروے کے سفیر کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر دفتر خارجہ کا سخت اقدام، ڈیمارش جاری کردیا
حالیہ ٹیلیفونک گفتگو
واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان اور صدرِ سری لنکا کے درمیان حال ہی میں ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی، جس میں دونوں رہنماؤں نے یاد دلایا کہ مشکل حالات میں پاکستان اور سری لنکا ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
مسائل کا دوستانہ حل
صدرِ سری لنکا نے وزیراعظم پاکستان سے موجودہ صورتِ حال کو دوستانہ اور خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے سنجیدہ غور و فکر کی درخواست کی تھی۔








