وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی فورسز کی معاونت کے لیے 10 ارب روپے دینے کا اعلان
مریم نواز کا بلوچستان دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں امن و امان اور سیکیورٹی فورسز کی معاونت کےلئے 10 ارب روپے کی خطیر رقم دینے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ بارش نے روک دیا
کوئٹہ میں تقریب
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف صوبائی وزرا کے ہمراہ کوئٹہ پہنچیں، جہاں انہوں نے کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کئی برسوں سے پتّے کی پتھری کے مرض میں مبتلا ہیں، اب اُن کی حالت ایسی ہے کہ آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے، مہربان وقریشی
گورنر بلوچستان سے ملاقات
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل سے ملاقات کی ، جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی جبکہ مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری بھی ملاقات میں موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم کو ایسی خوفناک چیز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے جیسے طوفان ہو، اتفاق رائے کے بغیر کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ
سی ایم سیکریٹریٹ میں آمد
بعد ازاں مریم نواز سی ایم سیکریٹریٹ پہنچیں ، جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی فون کال نے بھارت کے مندر میں جاری شادی رکوا دی، دلہا اور دلہن گرفتار
10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی فورسز کیلیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر رجب طیب اردوان کے امریکی صدر ٹرمپ، یورپی اور مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں کے ساتھ سفارتی رابطے، خطے کی کشیدہ صورتحال پر بات چیت
سرفراز بگٹی کا خیرمقدم
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مریم نواز شریف کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کے لیے دس ارب روپے کی معاونت مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے، بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح کے لیے متحد ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت عادل راجہ پر پابندی عائد کردی
مریم نواز کی عزم وعہد
مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ میرا بلوچستان کا یہ پہلا دورہ ہے، بلوچستان کے عوام کا جذبہ اور پاکستان سے وابستگی قابلِ ستائش ہے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کو درپیش چیلنجز میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ ہیں اور یہاں پر موجود دہشت گردی کا خاتمہ قومی یکجہتی سے ہی ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: نئی تعمیر شدہ ای الیون فلائی اوور پر بارش کے بعد دراڑیں پڑ گئیں
امن اور استحکام کی خواہش
مریم نواز نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن، استحکام اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے درست کہا کہ آپ کے پاس فتنہ نہیں ہے، مگر بلوچستان کو فتنہ خوارج جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان حالات میں صوبہ چلانا ہمت اور استقامت مانگتا ہے، جو آپ دکھا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر مناظر
کوئٹہ، 10 فروری
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ آمد
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی کابینہ اور اراکین اسمبلی کی جانب سے پرتپاک استقبال
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات
مریم نواز… pic.twitter.com/A4d5bfCz6s
— Chief Minister's Office Balochistan (@CMOBalochistan) February 10, 2026








