ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں میں استعمال ہونے والے کچھ بم پھٹ نہیں سکے تھے اور وہ بم اب بھی وہاں ہی موجود ہیں: ایرانی وزیر خارجہ کا انکشاف

ایرانی وزیر خارجہ کا بیان

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جون 2025 میں ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں میں استعمال ہونے والے کچھ بم پھٹ نہیں سکے۔ عباس عراقچی نے کہا وہ بم اب بھی ان ایٹمی تنصیبات میں موجود ہیں جو معائنہ کاروں کے لیے سنگین حفاظتی خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک حفاظتی، سکیورٹی اور رسائی کے پروٹوکول پر اتفاق نہیں ہو جاتا، ان تنصیبات کا معائنہ ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تشدد کو رومانٹک بنا کر پیش کرنے پر اداکارہ مشی خان برہم ہو گئی

امریکی حملے کی تفصیلات

امریکہ نے گزشتہ برس ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے جن میں فردو، نطنز اور اصفہان میں قائم ایٹمی تنصیبات شامل ہیں۔ یہ تنصیبات ایران کی یورینیم افزودگی اور جوہری ٹیکنالوجی کے پروگرام کا مرکز سمجھی جاتی ہیں۔ ان حملوں میں امریکی فضائیہ کے بی-2 اسٹریٹجک بمبار طیاروں کے ذریعے بھاری GBU-57 میسیو آرڈیننس پینیٹریٹر بم گرائے گئے، جن کا وزن تقریباً 13 ہزار 600 کلوگرام ہے اور انہیں چٹانوں اور مضبوط کنکریٹ کی تہوں کو پار کرکے دھماکا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ان بموں کے علاوہ ایرانی جوہری انفراسٹرکچر سے منسلک اہداف پر ٹوماہاک کروز میزائل بھی داغے گئے۔

ماہرین کی رائے

ماہرین کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے جن بموں کا حوالہ دیا ہے اگر ان میں GBU-57 بم بھی شامل ہے اور اسے برآمد کرکے ناکارہ بنا لیا جاتا ہے تو ایران کو اس جدید بنکر شکن ہتھیار کی تکنیکی جانچ کا موقع مل سکتا ہے۔ ایسے معائنے کے ذریعے بم کے خول کی موٹائی اور اس میں استعمال ہونے والی دھات کی ساخت کا جائزہ لیا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے یہ بم ٹوٹے بغیر زمین میں گہرائی تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر اس بم کا اندرونی نظام محفوظ رہا تو اس میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات، توانائی کے نظام اور نیویگیشن سینسرز کا بھی معائنہ ممکن ہو سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...